Published: 10-11-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)میرپور پولیس کی بروقت کاروائی! آدھے گھنٹے کے اندر اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے شہر کے وسط نانگی میں شیراز نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔اور واقعہ کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس نے ملزمان ابو بکر اور جہانگیر ساکنان قلعہ دیدار سنگھ کو فرار ہوتے ہوئے منگلا چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا۔ملزمان نے 10 لاکھ روپے کے عوض شیراز کو نشانہ بنایا۔۔ وجہ عناد شیراز کے سابقہ سسرال کی رنجش تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔۔ ملزمان واقعہ کے بعد ہیلمٹ، پستول میگزین گولیاں، جیکٹ اور سامان راستے میں پھینک کر فرار ہورہے تھے۔پولیس چیک پوسٹ منگلا نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کر لی۔