دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنا رویہ بدلے، راجا پرویز اشرف

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنا رویہ بدلے۔لاہور سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے، پاک بھارت جنگ نہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کو کسی کی بھی ضد یا انا کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنے رویے بدلے، کرکٹ کو سیاسی آلودگی سے بچانے کےلیے پاک بھارت قیادت آگے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر اپنی حکومت کے سامنے بے بس ہیں، بھارتی حکومت اپنی کرکٹ ٹیم بھیج کر دنیا اور کرکٹ ورلڈ کو مثبت پیغام دے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کی اسپرٹ کو آگے بڑھایا جائے۔