شردھا کپور نے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر قہقہے لگادیے

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اُن کے اشتہاری بورڈ سے متعلق ممبئی کے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر قہقہے لگادیے۔ممبئی ایکسپریس وے پر ایک نوجوان نے موٹرسائیکل سائیڈ پر روکی اور اپنے موبائل کیمرے سے ویڈیو بنائی اور شردھا کپور کے اشتہاری بورڈ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔شردھا کپور سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر دلچسپ اور مزاحیہ پیغامات کو اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتی ہیں۔اداکارہ نے اتوار کو پسینے سے شرابور چہرے اور سر پر ہاتھ کو مارنے والے ایموجی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے کہ اگر ایکسپریس وے پر شردھا کپور کے ایسے اشتہار لگیں گے تو سمجھ لو ملک کے نوجوان خطرے میں ہیں، ایسے اشتہارات نہیں ہونے چاہئیں، یہ تھوڑے خطرناک ہیں۔اس کے بعد نوجوان کیمرے کو اشتہاری بورڈ کی طرف کرتا ہے، جو شردھا کپور کے ایک برانڈڈ شوٹ کی تصویر پر مبنی ہے،37 سالہ اداکارہ نے اس انسٹاگرام اسٹوری کو اپنی پروفائل پر شیئر کیا۔گزشتہ دونوں ایک انٹرویو میں شردھا کپور نے کہا میں اپنے پیشہ وارانہ مشورے والد سے کرتی ہوں کیونکہ فلم نگری میں اُن کی ثابت قدمی اور ہمت سے خوب واقف ہوں۔