شاہ رخ نے ابتدا میں کرن ارجن میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، راکیش روشن

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر، ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار راکیش روشن نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ابتدا میں ان کی 29 برس پرانی فلم کرن ارجن میں کام سے انکار کر دیا تھا۔ فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 75 سالہ ہدایتکار راکیش روشن نے کہا کہ وہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں نے منع کر دیا، تاہم بعد میں شاہ رخ خان تیار ہوگئے لیکن انکا کہنا تھا کہ وہ اسٹوری سے مطمئن نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ 1995 کی تصوراتی اور خیالوں پر مبنی ایکشن مسالہ فلم کی تھیٹر پر دوبارہ ریلیز کے موقع پر راکیش روشن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجے دیو گن نے انکار کی وجہ نہیں بتائی لیکن شاہ رخ وہ کردار چاہتے تھے جو اجے دیو گن کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ دونوں اپنا اپنا امیج تبدیل کرنا چاہتے تھے، لیکن میں یہ فلم انکے امیج تبدیل کرنے کے لیے نہیں بنا رہا تھا، یہ ایک اسٹوری تھی جس میں انھیں وہی کرنا تھا جو وہ تھے۔جب شاہ رخ تیار ہوئے تو اس دوران عامر خان اور سلمان خان بھی لیڈ رول کرنے کو تیار تھے، جس کے بعد میں نے عامر خان کو کہا کہ میں نے شاہ رخ کو آئندہ ماہ کی تاریخ دیدی ہے تو مجھے اسکے ساتھ کام کرنے دو، جس سے عامر نے اتفاق کیا۔ یہ فلم 22 نومبر کو تھیٹر پر دوبارہ ریلیز ہوگی۔