بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کے لیے تیار رہناچاہیے، نعیم قاسم

Published: 21-11-2024

Cinque Terre

حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کےلیے تیار رہناچاہیے۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت سے پہلے حزب اللّٰہ نے امریکی صدر اور فرانسیسی صدر کے جنگ بندی منصوبہ کو قبول کرلیا تھا۔نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو ڈیڑھ ماہ گزر چکا، حزب اللّٰہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا اسرائیل جنوبی لبنان کے گاؤں اور قصبوں میں داخل ہو کر فتح کا دعوٰی کر رہا ہے، حزب اللّٰہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ لبنان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔