پی سی بی نے گریڈ ٹو میں شریک ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی فیس کئی گنا بڑھا دی

Published: 21-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گریڈ ٹو میں شریک ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی فیس کئی گنا بڑھا دی۔کرکٹ بورڈ نے لیٹر جاری کر کے گریڈ ٹو ٹیموں کے لیے نئے قوائد سے آگاہ کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پرائیوٹ ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 5 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کر دی گئی۔سالانہ فیس بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ سرکاری اور سروسز ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 7 لاکھ روپے مقرر ہے۔لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ جو ادارہ ٹیم بنائے گا اسے پی سی بی کے قوانین پرعمل درآمد کرنا ہو گا، ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار روپے ہونی چاہیے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے اپنے گراؤنڈ ہونے چاہئیں، جہاں ٹرف پچ موجود ہو، ٹیموں کا کوچ لیول ون کوچنگ کورس کوالیفائیڈ ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق گریڈ ٹو میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیصلے کیے گئے ہیں، ڈپارٹمنٹل ٹیمیں اپنا معیار نہیں بڑھائیں گی تو معیاری کرکٹ ممکن نہیں ہو گی۔