ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ

Published: 22-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی کا دورہ سکول میں تعلیمی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا۔سکول میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیااور بچوں کی قابلیت کو سراہا۔