مظاہرہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے جانے تک جاری رہے گا، شعیب شاہین

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے مطالبات مانے جانے تک جاری رہے گا۔شعیب شاہین نے کہا  کہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے جاتے یا بانی تحریک انصاف خود مظاہرہ ختم کرنے کا نہ کہہ دیں۔رہنما ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے آپشن سمیت تمام آپشنز کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔