مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

پیر کو مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ مکہ اور طائف میں سڑکیں زیرآب آگئیں، جس کے بعد انڈر پاس احتیاطاً بند کر دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دارالحکومت ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محایل عسیر، رجال المع اور مکہ ریجن کے علاقے القنفذۃ میں اسکول بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق منگل کو اسکولوں میں تعلیم آن لائن پورٹل کے ذریعے ہوگی۔