نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے فیصلے پر کارروائی کریں گے، ڈیوڈ لیمی

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم جاری کرنے پر برطانیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلے کی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشہ ہفتے غزہ میں جنگی جرائم پر نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔