چھٹی یونی ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کانفرنس چھٹی یونی ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کانفرنس تھائی لینڈ بنکاک میں منعقد ہوئی

Published: 26-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)چھٹی یونی ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کانفرنس چھٹی یونی ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کانفرنس تھائی لینڈ بنکاک میں منعقد ہوئی جس کی افتتاحی تقریب میں قائد شیخ محسن الیاس (صدر یونی پاکستان لائزن کونسل، کنوینر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان،جنرل سیکرٹری پیکیجز گروپ ورکرز یونین)‘ فصیح الدین (آرگنائزر اینڈ پراجیکٹ کوآرڈینٹریونی گلوبل پاکستان)‘ میاں محبوب (فنانس سیکرٹری یونی پاکستان لائزن کونسل و جنرل سیکرٹری لیبر فیڈریشن آف پاکستان)‘ بشریٰ ارائیں (آرگنائزنگ سیکرٹری یونی پاکستان لائزن کونسل) ثریا وثیر (لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین فیصل آباد) پرویز (الائیڈ بنک آف پاکستان ایمپلائیز یونین) نے شرکت کی۔ تھائی لینڈ کے منسٹر و ڈپٹی منسٹر لیبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے یونی گلوبل یونین کے جنرل سیکرٹری و تمام سیکٹرز کے سربراہان و دیگر مرکزی عہدیداران۔ یونی ایشیاء پیسیفک کے صدر و جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران۔ ILO کے ریجنل ڈائریکٹر ایشیاء ITU  ایشیاء پیسیفک کے جنرل سیکرٹری۔ امریکن سالیڈیریٹی کے ڈائریکٹر پراجیکٹس ایشیاء و کوآرڈینیٹر پراجیکٹس پاکستان اور گلوبل یونین فیڈریشن کے وفد نے خصوص شرکت کی۔ قائد محترم اور انکی ٹیم کی مختلف ممالک کے وفود، لیڈران اور یونی گلوبل یونین اور یونی ایشیاء پیسیفک کے عہدیداران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ ورانہ معاملات اور درپیش مسائل کے حل کے متعلق  میٹنگز ہوئیں جس میں آئندہ کے لئے پاکستان میں لیبر کے معاملات کے حل کے لئے لائحہ عمل کا تعین اور مزدور تحریک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان کے تمام کارکنان قائد کو چھٹی ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔