Published: 26-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اچانک تھانہ صدر پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ریکارڈ رجسٹر، حوالات،کوت اور مال خانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ ڈی پی او نے تھانے میں آنے والے سائلین کو بھی سنا اور دادرسی کیلئے فوری احکامات جاری کئے امن و امان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے ایس ایچ او صدر کو اہم ہدایات جاری عورتوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے ویجیلینٹ رہیں،سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد اور بروقت یکسو کیا جائے۔تھانے انصاف گاہیں ہیں، کوئی ناامید نہیں لوٹنا چاہیے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی