تھانہ چکسواری: منشیات فروش گرفتار‘ 24بوتل شراب برآمد‘ مقدمہ درج

Published: 26-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ چکسواری عبدالقدوس شاھد کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت ایس پی میرپور راجہ عامر شہزاد نوابی ڈی ایس پی ڈڈیال اشتیاق گیلانی کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ چکسواری عبدالقدوس شاہد کی ہمراہ نفری جاوید اقبال تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل امجد شاہ ڈی ایف سی یاسین خان عقیل اشرف غلام دستگیر کے بمقام چومکھ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش محمد یاسر ولد محمد بشیر قوم راجپوت سکنہ ڈھیری دھمیال چکسواری کو 24 بوتل شراب اعلیٰ کوالٹی سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 3/4 امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔