تحریک انصاف کا احتجاج، بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر 8 مقدمات درج

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔مقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ، پولیس پر حملوں، اغوا کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بنی گالہ، کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون اور نیلور میں درج کی گئیں۔