حزب اللّٰہ کا حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کرنے کا اعلان

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللّٰہ نے اعلان نے کیا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بيروت سے عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے مزید کہا کہ حسن نصراللّٰہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائیگی۔واضح رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی ٹاؤن پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہید رہنما کا جسد خاکی امانتاً دفن کر دیا تھا۔غیرملکی خبر ایجنسی کو ذرائع نےاپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر بتایا تھا کہ ’حسن نصر اللّٰہ کی اجتماعی تدفین کے لئے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سوگواروں کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔