چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے،  یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے 40 ہزار تک ہوجائے گی۔