زمبابوے کے شان ولیمز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے دیے گئے۔ شان ولیمز کو لیول ون کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شان ولیمز نے امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔خیال رہے کہ دوسرے میچ میں صائم ایوب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دینے پر شان ولیمز نے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔