روسی صدر پیوٹن کی انجیلا مرکل کو کتے سے ڈرانے کی تردید

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے معذرت کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماضی میں انجیلا مرکل کو کتے سے ڈرانے کی کوشش کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 2007ء میں انجیلا مرکل سے ملاقات کے دوران میرے پالتو کتے کی موجودگی کا مطلب سابق چانسلر کو ڈرانا نہیں تھا۔روسی صدر نے جمعرات کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ کتوں سے ڈرتی ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ میں ایک بار پھر میڈیا کے ذریعے کہتا ہوں کہ انجیلا مرکل مجھے معاف کر دیں، میں آپ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تھا، میں اُس ملاقات میں بات چیت کے لیے سازگار ماحول بنانا چاہتا تھا۔روسی صدر نے دوبارہ ایسا نہ کرنے کا بھی کہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا مرکل کے بارے میں عام ہے کہ وہ جانوروں سے ڈرتی ہیں۔منگل کو جاری ہونے والی ان کی کتاب میں روسی صدر سے ہونے والی ملاقات کا ذکر بھی شامل ہے جس میں انہوں نے ولادیمیر پیوٹن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پالتو کتے کو ’طاقت کے مظاہرے‘ کے طور پر بلایا۔