شاہد آفریدی جلد جیو پوڈکاسٹ کے پہلے مہمان بنیں گے

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جلد جیو پوڈکاسٹ کے پہلے مہمان بنیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر جیو نیوز پر پہلی پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی زندگی، کیرئیر اور اس کے بعد کے حالات پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔شاہد آفریدی پاکستان کی کرکٹ کا بڑا نام ہیں اور انہوں نے کئی ریکارڈز بھی بنائے۔ سابق کپتان نے 398 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سابق کرکٹر نے 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 نصف سنچریوں کی بدولت 1416 رنز بنائے اور 98 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جارح مزاج شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ بھی کھیلے جن میں 1716 رنز بنا سکے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں جبکہ 48 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔