لاپتہ ورکرز یا عمران خان کو کچھ ہوا تو نظام کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، شفیع جان

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب میں حکومتی رکن شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے لاپتہ ورکرز یا عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا تو ہم اس نظام کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔انہوں نے کہا کہ 24 نومبر سے 27 نومبر تک پی ٹی آئی کے ورکرز کے ساتھ جو ہوا وہ پوری دنیا نے میڈیا پر دکھایا۔شفیع جان نے مزید کہا کہ آپ نے ہم پر گولی کیوں چلائی؟ ہمیں اس کا جواب چاہیے، ڈی چوک تک کوئی گملا تک نہیں ٹوٹا۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران پہلی شہادت میرے حلقے سے ہوئی۔ ہمیں 13 گھنٹے بعد شہید ورکر کی لاش ملی، آخر میں اسٹامپ پیپر لا کر کہا گیا کہ آپ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شفیع جان نے یہ بھی کہا کہ تاحال ہمارے ورکرز لاپتہ ہیں جبکہ ریاست ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ اس وقت صوبے میں ماتم کا ماحول ہے، ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کے حکم پر گولیاں چلائیں، اللّٰہ کرے ان سب پر بھی ایسا وقت گزرے، اگر ہمارے لاپتہ ورکرز یا عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم اس نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔