چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

Published: 03-12-2024

Cinque Terre

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 14 دسمبر کو بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔اجلاس 14 دسمبر دن 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائیکورٹس میں ججز تقرری کے حوالے سے بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شیڈول ہے۔6 دسمبر کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔