ایس ایس پی ٹریفک پولیس آزادکشمیر عطاء محمد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کیساتھ اہم میٹنگ

Published: 04-12-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس ایس پی ٹریفک پولیس آزادکشمیر عطاء محمد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کیساتھ اہم میٹنگ‘ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک میرپور شہزاد سرور‘ ڈی ٹی ائی طارق سلیریا سارجنٹ میرپور‘ارجنٹ ڈڈیال عزیز ساجن چکسواری طارق رضا سمیت تمام ٹریفک آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے آفیسران ٹریفک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ڈسپلن کی پابندی ٹریفک اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کے دوران سخت ڈسپلن کی پابندی کرنے کی ہدایت ٹریفک قوانین کا نفاذ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی خاص طور پر بغیر ہیلمٹ‘ اوور سپیڈنگ‘ بلیک پیپر کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے پر زور سیفٹی روڈ پر ڈیوٹی کے دوران اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کی گئی۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے پر زور دیا تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہ اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔