جھنگ: ڈویژن بناؤ تحریک کے سلسلہ میں ارشد اوڈ راجپوت کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

Published: 04-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)سربراہ و بانی جھنگ ڈویژن بناو تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول نے ہمراہ FCصدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک ارشد اوڈ راجپوت کے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں جھنگ میں عوامی مسائل کے بارے آگاہ کیا،ڈاکٹر شیر بہادر نول نے کہا کہ جھنگ آ بادی اور رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا اور زرخیز ضلع ہونے کے ناطے ہر دور میں پسماندہ رہا ہے جھنگ میں میڈیکل کالج کے قیام کی ضرورت اور خواتین کیلئے الگ تعلیمی ادارے کے قیام کی تجاویز بھی دیں اور انیمل یونیورسٹی،جھنگ یونیورسٹی سے چنیوٹ موڑ تک ون وے روڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا جس سے ہر ماہ سٹوڈنٹس حادثات کی نظر ہو رہے ہیں اس موقع پر صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک ارشد اوڈ راجپوت نے گورنر پنجاب کو جھنگ دورے کی دعوت دی جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عنقریب جھنگ دورے پر جھنگ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔