پی پی 139 ضمنی الیکشن: ن لیگ کے رانا طاہر اقبال کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ 4 کا ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال جیت گئے۔ وزیر اعظم نے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال 44535 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اعجاز حسین 20093 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔خیال رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں رانا طاہر اقبال کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے رانا طاہر اقبال کو ضمنی الیکشن میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام نے انتشار کے بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ سنایا، پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔