آئی سی سی بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا، آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو صاف جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ اب آئی سی سی اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہونی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی صبح سویرے کراچی سے دبئی پہنچ گئے تھے۔بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ کے اعزاز میں استقبالہ دیا جانا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں منعقد ہونے تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور پاٹنر شپ فارمولا پیش کر چکے ہیں۔