بھارت کی امیر ترین گلوکارہ نیہا ککڑ یا سنیدھی چوہان نہیں تو پھر کون؟

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

بھارت میں موسیقی کا شعبہ فلمی صنعت سے جڑا ہوا ہے جہاں گانے فلموں کے لیے زیادہ گائے جاتے ہیں۔موسیقی میں اگر گلوکاراؤں کا ذکر کیا جائے تو عصر حاضر میں شریا گھوشال، سنیدھی چوہان اور نیہا ککڑ جیسے مشہور نام شہرت اور دولت کےلیے جانے جاتے ہیں۔تاہم یہاں آپکو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ بھارت کی امیر ترین کا اعزاز مذکورہ بالا تینوں نامور سریلی آوازوں کے پاس نہیں ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، کیونکہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعزاز گلوکارہ تلسی کمار کو حاصل ہے، جو مشہور کمپنی ٹی سیریز کے مالک کمار خاندان کا حصہ ہیں جو 210 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 25 ملین امریکی ڈالر) کی مالیت رکھتی ہیں۔یہ دولت صرف ان کے گلوکاری کے کیریئر سے نہیں بلکہ ٹی سیریز کے کاروبار میں ان کے اہم حصہ داری سے بھی آتی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنیوں میں شامل ہے۔ٹی سیریز کے ساتھ تعلق کے علاوہ تلسی کڈز ہٹ نامی یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں، جس پر بچوں کےلیے نظمیں اور کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اس چینل نے بھی انکے اثاثوں میں دگنا اضافہ کردیا اور ان کی کاروباری صلاحیت کو بڑھا دیا۔ تلسی کمار کے گلوکاری کا سفر تقریباً دو دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کئی مشہور فلموں کےلیے ہٹ گانے گائے جن میں فلم بھول بھلیاں، ریڈی، دبنگ، کبیر سنگھ اور ستیہ پریم کی کتھا بھی شامل ہیں۔ 2000 کی دہائی کے آغاز میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ انکے تعاون کو خاص طور پر پسند کیا گیا جس میں "ہم کو دیوانہ کر گئے"، اکثر" اور "افسانہ" جیسے گانے شامل ہیں۔اگر دیگر گلوکاراؤں سے موازنہ کیا جائے تو تلسی کمار کی مالیت بھارت کی کئی مشہور گلوکاراؤں سے زیادہ ہے جن میں شریا گھوشال 185 کروڑ، سنیدھی چوہان 110 کروڑ اور آشا بھوسلے 100 کروڑ شامل ہیں۔