نیشنل کمیشن فارمیومن ڈویلپمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے منایا گیا

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام سپیرئیر کالج جھنگ، ابراہیم فاؤنڈیشن جھنگ، الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ اور پازیٹو جھنگ ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے سپیرئیر کالج جھنگ میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے منایا گیا جس میں مہمان خصوصی ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملک نصرت اکیرا سرپرست اعلیٰ ابراھیم جاوید فاؤنڈیشن جھنگ، سردار جسپال سنگھ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ اور ملک جاوید اکیرہ صدر ابراہیم فاؤنڈیشن جھنگ نے خصوصی شرکت کی۔ کرنل ریٹائرڈ ریاض احمد بلوچ ڈائریکٹر سپیرئیر کالج جھنگ کی میزبانی میں پروگرام میں غلام فاروق بھٹہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن والنٹیئرز، چوہدری مسرور عطاء اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی، پروفیسر رحمٰن پرنسپل سپیرئیر کالج جھنگ، والنٹیئر میڈیا کوآرڈینیٹر این سی ایچ ڈی ریاض شاہد اور مسرت ریاض جعفری سمیت سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، طلباء و طالبات اور سٹاف ادارہ ہذا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے رضاکاریت کے فروغ اور رضاکاریت کا پیشہ اپنانے پر زور دیا اور این سی ایچ ڈی کے والنٹیئرز پروگرام کو سراہا۔این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللّہ کمبوہ نے کہا کہ ضلع بھر میں رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا? گا اور ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے ضلع جھنگ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور کردار ادا کیا جا? گا۔آخر پر این سی ایچ ڈی کے متحرک رضاکاروں میں کارکردگی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاء پروگرام نے مل کر قوم و ملک کی ترقی میں متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔