پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، تیسرے ٹی 20 کا ٹاس تاخیر کا شکار

Published: 14-12-2024

Cinque Terre

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس خراب موسم اور کم روشنی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔قومی ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی جہاں عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، طیب طاہر، محمد عرفان خان، سلمان علی آغا، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔