تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی شاندار کارروائیاں: بھاری مقدار میں منشیات‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

Published: 17-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی شاندار کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ کٹھیالا شیخاں قسور عثمان کی قیادت میں کٹھیالہ شیخاں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزم غضنفر علی سے کلاشنکوف‘ملزم حسن سے 11 کلو چرس اور 9mm پسٹل‘ملزم سرفراز عرف کالو سے 11 کلو چرس‘ملزم غلام قمر عرف قمرو سے ڈیڑھ کلو چرس‘ملزم احسان اللہ سے 9mm پسٹل‘ملزم عمر شیخ سے 5 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔