پاکستان ہمیشہ یو اے ای کی علاقائی سالمیت، خود مختاری کی حمایت کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ متحدہ عرب امارات کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات خوشحالی اور ترقی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل وقت میں یو اےای کی امداد اور تعاون کے مشکور ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر بھی مشکور ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرےگا، پاکستان کےلیے ویزا کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔