گورنمنٹ ہائی سکول قادرآباد میں زیر تعلیم طلباء کو موٹر سائیکل کے لائسنس کے حصول کے بارے آگاہی

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی جانب سے بسلسلہ بیداری ٹریفک گورنمنٹ ہائی سکول قادرآباد میں زیر تعلیم طلباء کو موٹر سائیکل کے لائسنس کے حصول کے بارے آگاہی دی اور دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر،موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ کی اہمیت وافادیت،تیز رفتاری اورون ویلنگ کے نقصانات،کم عمری یا بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی قانونی ممانعت کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط بارے بریفننگ دی گئی۔ جبکہ  عوام الناس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے آسان طریقہ کار اور اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سہولیات کی فراہمی بارے  بھی آگاہ کیا گیا۔