ڈڈیال پولیس کا چھاپہ: ملزم بشارت حسین گرفتار‘ 330 بوتل شراب‘ 6کین‘ 150لیٹر خالص الکوحل برآمد

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

میر پور(رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کا نواحی علاقے تھب میں گھر میں قائم شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم بشارت حسین گرفتار، 330 بوتل شراب، 6 کین میں موجود 150 لیٹر خالص الکوحل برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈڈیال راشد حبیب نے معہ ASI عمر صغیر، تفتیشی آفیسر محسن رضا، DFC نصیب احمد، طاہر عباس، ملک نوید محمود، راجہ نصیر خان، احتشام حسین، محمد فیاض، محمد عرفان، ندیم اختر کے ڈڈیال کے نواحی علاقے تھب میں ایک گھر میں قائم شراب کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر ملزم بشارت حسین ولد محمد نجیب کو گرفتار کرکے 330 بوتل شراب، 6 کین میں موجود 150 لیٹر خالص الکوحل جس سے 1500 بوتل شراب تیار کی جاسکتی تھی برآمد کرلی ہے، ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایچ او راشد حبیب نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں شراب کی فیکٹری لگا رکھی تھی اور راولپنڈی سے الکوحل لاکر گھر میں مقامی سطح پر شراب تیار کرکے لوگوں کو فروخت کرنے میں مصروف تھا کہ معتبر اطلاع پر علی الصبح کاروائی کی گئی ہے، ملزم کے خلاف قبل ازیں بھی شراب و چرس فروخت کرنے کے مقدمات درج ہیں۔