تھانہ پولیس سہنسہ کی کارروائیاں:1کلو 300گرام چرس برآمد‘ ملزمان گرفتار

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کوٹلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔تھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں۔01 کلو 300 گرام چرس برآمدملزمان گرفتار سردار اکمل شریف DSP صدرمقام کوٹلی کی زیر نگرانی، ایاز ممتاز ایڈیشنل SHO تھانہ پولیس  سہنسہ کوٹلی نیمعہ آفیسران و نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم غلام حسین ولد خنیف ساکن پلیٹ سیداں کو گرفتار کرکے ملزم کے رہائشی مکان سے 810گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ کہ ایک اور کارروائی میں کرنے کے ملزمان 1.سبیل ساکن سہنسہ چھنی 2۔گلریز ساکن چھوچھ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 530 گرام چرس برآمد کی۔ بخلاف ملزمان منشیات ایکٹ میں مقدمات درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع۔