تریموں بیراج پر خوفناک حادثہ: XENتریموں بیراج‘ XENہائی وے کی نااہلی‘ عوام پریشان

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)تریموں بیراج پر خوفناک حادثہ‘ عوام، سماجی حلقوں اور صحافیوں کی جانب سے اس پر دونوں ایکسیئن ہائی وے اور تریموں بیراج کی توجہ مبذول کراتے ہوئے حادثے کے خطرے اور فوری اقدامات کے لئے کہا گیا تھا۔ XENتریموں بیراج، XENہائی وے ہیں جنکی نا اہلی کی وجہ سے تریموں ٹول پلازہ کے دونوں جانب سڑک نا ہموار ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سلپ ہوگئی۔ جسکی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون موٹر سائیکل سے گر کر سامنے آتے ہوئے ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی‘ تریموں بیراج جھنگ پر خوف ناک حادثے نے جھنگ میں خوف و دہشت کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ جسکی وجہ افسران کی نا اہلی اور بوجہ خراب جگہ کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے۔ اس واقعہ کے ذمہ دار XENتریموں بیراج، XENہائی وے ہیں جنکی نا اہلی کی وجہ سے تریموں ٹول پلازہ کے دونوں جانب سڑک نا ہموار ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سلپ ہوگئی۔ جسکی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون موٹر سائیکل سے گر کر سامنے آتے ہوئے ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ عوام، سماجی حلقوں اور صحافیوں کی جانب  سے اس پر دونوں ایکسیئن ہائی وے اور تریموں بیراج کی توجہ مبذول کراتے ہوئے  حاڈثے کے خطرے اور فوری اقدامات کے لئے کہا گیا تھا لیکن انکی عدم توجہی حادثے اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے وقوعہ نے نا اہلی واضع کردی۔ جس پر عوام نے فوری طور پر دونوں متعلقہ ایکسیئن  کے خلاف قانونی کاروائی۔ وقوعہ کی ایف آئی آر اور متاثرہ خاندان کو معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مذید براں فوری حفاظتی اقدامات اور ترقیاتی کاموں کی برق رفتاری سے تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ آئندہ ایسا کوئی خونی حادثہ رونما نہ ہو۔