سیاستدانوں نے ہمیشہ سیاست میں نفرت، تعصب اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے‘ محمد فائق شاہ

Published: 19-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)آمریت ہو یا جمہوریت سب نے آئین کی پاسداری نہیں کی، ایک مشترکہ بورڈ بنا کر عوامی شراکت اقتدار کا حق ادا کیا جائے، تمام ادارے اور عوامی طبقات شامل کیے جائیں، ضروری آئینی ترمیم کی جائیں تاکہ رسہ کشی، ون مین شو، کرپشن اور شخصی سیاست کا خاتمہ ھو سکے، ملکی حالات عوامی شراکت اقتدار اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ایک جگہ جمع ھونے سے ہی بہتر ھوں گے، امن ترقی پارٹی آٹھ سال سے شراکت اقتدار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ آمریت ھو یا جمہوریت دونوں نے آئینی حدود کی پاسداری نہیں کی اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے تمام اداروں اور عوامی طبقات پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ عوام کا حق حکمرانی براہ راست ان کے اختیار تک پہنچے، مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے ہمیشہ سیاست میں نفرت، تعصب اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے ملکی اداروں کو آگے آنا پڑا، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت اور حکومت کرنے کا سلیقہ ھوتا تو یہ نہ ھوتا، امن ترقی پارٹی کا مطالبہ ھے کہ تمام اداروں اور عوامی طبقات پر مشتمل بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنایا جائے جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز اس کا حصہ ھوں، صرف اسی صورت اقتدار کی رسہ کشی، ون مین شو، کرپشن اور شخصی سیاست کا خاتمہ ممکن ہے، یہاں شخصیات کو مقدس گائے بنا کر پیش کیا جاتا ہے جب منشور، نظام اور پروگرام کی کوئی اہمیت نہیں، اسی سیاست نے قوم کا جنازہ نکال دیا ھے، لاشوں پر سیاست، مفادات کے حصول کے لیے سینٹ اسمبلیاں اور اقتدار یہی سوچ اور حکومت ھے باقی عوام کو کبھی کچھ نہیں ملا، شراکت اقتدار کے بغیر نہ پالیسی بن سکتی ہے اور نہ ہی عمل درآمد، انہوں نے واضع کیا کہ امن ترقی پارٹی کا فارمولا عوام کو اختیار اور انصاف دلانا ہے، خود اقتدار یا عہدے نہیں لئیے جائیں گے نوجوان، علماء اور طلبہ وطالبات اس تحریک کا حصہ بنیں تاکہ امن اور ترقی کی منزل حاصل کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ یہ پانچ سال بھی گزر جائیں گے مگر عوام کا، ملک کا مسئلہ شراکت اقتدار کے بغیر حل نہیں ھو گا اب بھی وقت ہے حکومت قربانی کا مظاہرہ کرے آور تمام طبقات کو دعوت دے