پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کیلئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے‘ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر

Published: 19-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لیئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے عبد الشکور مارتھ نے ہمراہ غلام دستگیر حسام،مہر سکندر حیات ساہمل کے جھنگ شہر مختلف علاقہ جات میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور کارکردگی و درپیش مسائل کے حوالے سے پولیو ٹیموں کے اہلکاروں سے دریافت کیا۔رائے عبدالشکور مارتھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے واضع احکامات ہیں کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کا ٹارگٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے ٹارگٹ کو 100 فیصد حاصل کرنا ہماری منزل ہے رائے عبدالشکور مارتھ نے کہا کہ میں اور میری ٹیم انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیر نہ رہے۔ براہ راست ان کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود رہے اور پبلک مقامات پر ٹیموں کی حاضری اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور مانیٹرنگ کرتے رہے ہیں