ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد

Published: 19-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر قیادت پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد موک ایکسرسائز میں متعلقہ پولیس کے دستوں، ایلیٹ فورس، ایس پی یو، ریسکیو 1122 و دیگر سکیورٹی افسران کی شرکت فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس کو الرٹ رکھنا ہے‘ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور چائنیز انجینئر ز اور ورکرز سے ملاقات بھی کی۔پولیس افسران کو سرکاری املاک اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری سپروائزری افسران فول پروف سکیورٹی کی روزانہ کی بنیاد پر گراس روٹ لیول تک نگرانی کریں، پلانٹس کے اطراف میں 24/7 گشت کو جاری رکھا جائے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور مشکوک افراد کی چھان بین کی جائے،لاپرواہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔