مدارس رجسٹریشن بل، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کرلیا

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کرلیا، سربراہ جے یو آئی کل دن 3 بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔