علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کر دیا اور بتایا کہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک مزید موخر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے بھی تحریک موخر کرنے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد بھی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی ڈیڑھ گھنٹہ ون آن ون ملاقات ہوئی۔