Published: 20-12-2024
بالی ووڈ کے فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ خود کو سوشل میڈیا پر مستقل خوردبین کی زیر نگرانی پاتے ہیں، کچھ انٹرنیٹ صارفین نے تو رنبیر پر غیر معاون اور بیوی کی مدد نہ کرنے والے شوہر کا ٹیگ لگا دیا ہے۔ ایسے میں اداکارہ گوہر خان رنبیر کپور پر اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے جاری تنقید پر انکے دفاع میں سامنے آگئیں اور کہا کہ یہ بہت ہی غیر منصفانہ ہے۔یاد رہے کہ رنبیر پر ممبئی میں جاری راج کپور فلم فیسٹیول میں اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 41 سالہ گوہر خان جنھوں نے 2009 کی فلم راکٹ سنگھ: سیلز مین آف دی ایئر میں رنبیر کے ساتھ کام کیا تھا، انھوں نے محسوس کیا کہ رنبیر پر کی جانے والی تنقید بلاجواز ہے۔انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ میں رنبیر کا دفاع کرتے ہوئے انکے خلاف تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ سراسر غیر منصفانہ ہے، بعض پوسٹس میں غیر ضروری طور پر کسی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ رنبیر ایک جینٹلمین ہیں۔