ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ محمد افضل جرال سپرد خاک‘ ممتاز کاروباری‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

میرپور رپورٹ (بلال ظفر نوشاہی) جرال قبیلہ کی ہر معروف شخصیت ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ محمد افضل جرال انتقال کر گئے‘آپ پروفیسر ڈاکٹر سرجن فاروق افضل جرال کے والد اور تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے مرکزی سرپرست اعلیٰ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد منیر جرال کے سسر تھے، راولپنڈی اور کنجاہ ضلع گجرات میں میں نماز جنازہ پڑھائی گئی،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں احباب کی شرکت کی، آبائی قبرستان کنجاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا مرکزی تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن اور تنظیم جرال میرپور کے عہدے داران و دیگر احباب کی طرف سے اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سرجن فاروق افضل جرال،محمد نعیم افضل جرال، لیفٹیننٹ کرنل (ر) کمال افضل جرال اورنعمان افضل جرال کے والد محترم اور جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے مرکزی سرپرست اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) محمد منیر جرال کے سسر ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ محمد افضل جرال گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے. پہلی نماز جنازہ راولپنڈی میں ہی ادا کی گئی جس میں سول و ملٹری حکام اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی. بعدازاں جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقے کنجاہ ضلع گجرات لے جایا گیا اور کنجاہ میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں افراد قبیلہ اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ازاں انھیں مقامی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاآپ صوم صلوۃ کے پابند، انتہائی با اخلاق اور ہمدرد انسان تھے دوران ملازمت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہے اور ہر جگہ یادوں کے اچھے نقوش چھوڑے ہیں جس کے باعث تمام علاقوں کے لوگ انھیں اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں فلاحی کاموں میں بھی بھرپور شرکت کیا کرتے تھے۔گذشتہ ماہ تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیراہتمام کنجاہ میں فری ایمبولینس سروس کا افتتاح بھی انہی کے ہاتھوں کروایا گیا. ان کی رحلت سے نہ صرف ان خاندان کے افراد بلکہ ریاست جموں کشمیر بھی ایک مثالی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے. تنظیم جرال راجپوت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین محمد عظیم جرال،وائس چیئرمین جاوید صادق جرال ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جاوید اقبال جرال،سیکرٹری مالیات ابرارحسین جرال،سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق خان جرال، تنظیم جرال راجپوت میرپور کے صدر جناب حافظ محمد مقصود جرال،سینئر نائب صدر مرزا عبد البشر جرال،نائب صدور محمد الیاس جرال، ذوالفقار الحسن جرال، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن عمر جرال ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری عادل جرال، سیکرٹری مالیات ظفر جاوید جرال،سیکرٹری نشرواشاعت طارق عزیز جرال اور دیگر احباب نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔