پنجاب حکومت نے ڈیٹھ سر ٹیفکیٹ کے اجرا پر سرکاری فیس کی شرح دو سو روپیہ سے بڑھا کر1200 روپیہ کر دی

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)  پنجاب حکومت نے لوکل گونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 1200 سو روپیہ کی وصول کا حُکم جاری کر دیا تفصیلات کے مُطابق پنجاب حُکومت نے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر سرکاری فیس کی شرح دو سو روپیہ سے بڑھا کر1200 روپیہ کر دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا جس کے لیے حکومتی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنیاب نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان کو توسط سے تمام سیکرٹی لوکل گورنمنٹ کو نیا شیڈول دے دیا گیا ہے اور اب چند دن بعد یعنی یکم جنوری 2024 سے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کی فیس نئے شیڈول کے مطابق وصول کریں گے یاد رہے کہ تمام سکیرٹری یونین کونسل سرکاری فیس کے ساتھ ساتھ نزرانہ کی مد میں بھی پدایئش اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر ایک ہزار روپیہ سے لیکر پانچ ہزار روپیہ تک اضافی رقم وصول کرتے ہیں جس وجہ سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پہلے سے ہی ستائے ہوئے  سفید پوش اور غریب لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے عوامی حلقوں نے فوری طور پر اس فیس کی مد میں غیر معمولی  اضافے کو ختم کرنے اور اس نوٹیفکیشن کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔