نئی وکٹ پر سمیع اور شعیب کیخلاف کھیلتے ہوئے خوف آتا تھا، سہواگ

Published: 27-08-2022

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ نئی وکٹ پر محمد سمیع اور شعیب اختر جیسے تیز رفتار گیندبازوں کے خلاف کھیلنے سے خوف آتا تھا۔بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب اختر 155 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ محمد سمیع مسلسل 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے تھے اور دونوں نئی وکٹ پر خطرناک ثابت ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بالرز کا اسپیل ختم ہونے کے بعد شبیر احمد اور عبدالرزاق بالنگ کروانے آتے تھے تو لگتا تھا جیسے میں اسپنر کا سامنا کر رہا ہوں، سہواگ نے کہا کہ شعیب اختر اور سمیع کے 12 اوورز کا اسپیل کھیلنے کے بعد میں بہت پُراعتماد ہوگیا تھا۔سابق کرکٹر نے ملتان ٹیسٹ میں اپنی یادگار 300 رنز سے زائد کی ٹیسٹ اننگز کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ میں پہلا ہندوستانی کرکٹر تھا جس سے پاکستان میں ایسی اننگز کھیلی اس وقت پاکستان کے پاس کوالٹی فاسٹ بولرز ہوتے تھے۔