ایشیا کپ میں شامل ایک اور بالر فٹنس مسائل کا شکار

Published: 27-08-2022

Cinque Terre

 کراچی: ایشیا کپ کے لیے دبئی میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اور بولر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ محمد وسیم جونئیر کمردرد میں مبتلا ہوگئے ہیں،آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ بولنگ کرتے ہوئے وسیم جونئیر کو کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔ٹیم میڈیا مینیجر کے مطابق کمر درد کی شکایت پر وسیم کو مقامی اسپتال میں ایم آر آئی اسکین کے لیے بجھوایا گیا،رپورٹس آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ وہ کب سے دوبارہ بالنگ شروع کر پائیں گے۔واضح رہے کے اس سے پہلے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔