ایشیاکپ: پاک بھارت میچ میں حسن علی پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے

Published: 28-08-2022

Cinque Terre

 لاہور: ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں سرپرائز انٹری پانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ ان کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، حارث رؤف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کے خلاف پلینگ الیون کا حصہ ہوگا۔قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی،آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نوار، حارث روف، محمد حسنین شامل ہیں۔اسکواڈ میں نوجوان بیٹر حیدر علی کے علاوہ افتخار احمد کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انجری کے باعث محمد وسیم جونیئر ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد حسن علی کو بحیثیت متبادل شامل کیا گیا۔