Published: 29-08-2022
دبئی: ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھے گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہاردیک پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ دوران باولنگ انجری کا بھی شکار ہوگئے۔قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو صفر پر آؤٹ کیا۔اسکے بعد ویرات کوہلی اور روہیت شرما کے درمیان 49 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن بھارتی کپتان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر ویرات کوہلی 35 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔