Published: 29-08-2022
لاہور: فاسٹ بالر نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں پلیئر ہیں۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ اس کھلاڑی کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔