پاک بھارت ٹاکرا؛ سٹے باز متحرک، بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

Published: 29-08-2022

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس قبل سٹے باز متحرک ہوگئے ہیں۔یشیاکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے سٹے بازوں اور بُک میکرز نے بھارت کو فتح کے لیے ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے۔بُک میکرز نے پاک بھارت میچ پر سٹہ کھیلنے کیلئے شہر میں متعدد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز پر پناہ لے رکھی ہے، جہاں انہوں نے بھارت کی جیت کا بھاؤ 50 پیسے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 2 روپے مقرر کیا ہے۔لاہور میں پولیس بھی سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے متحرک ہے جس کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔افضال کوثر نے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں بُک میکرز کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سابقہ سٹے بازوں کے ریکارڈ کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔