ایشیاکپ؛ ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

Published: 29-08-2022

Cinque Terre

 دبئی: ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد آج میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔سابق بھارتی کپتان کی غیر موجودگی میں وی وی ایکس لکشمن کو قائم مقام ہیڈکوچ بنایا گیا تھا تاہم بی سی سی آئی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈین اے ٹیم کی نگرانی کیلئے لکشمن واپس بنگلور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کیا تھا، انہیں سلیکشن کمیٹی نے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ آرام دیا تھا۔گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا، جس کے بعد پہلی بار دونوں ٹیمیں کسی ایونٹ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔واضح رہے کہ قبل ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 بار ایک دوسرے آمنے سامنے آئیں جہاں 7 میچز میں بھارت جبکہ 5 میچز میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔