حارث رؤف کو ویرات کوہلی کی دستخط شدہ جرسی مل گئی

Published: 30-08-2022

Cinque Terre

 دبئی: بھارتی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ جرسی (شرٹ) دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا گیا کہ میچ کے بعد ویرات کوہلی اپنی جرسی پر دستخط کرکے حارث رؤف کو دے رہے ہیں۔اس موقع پر حارث رؤف نے بھی ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں نے خوش گوار انداز میں ایک دوسرے کو الوداع کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل تھے۔